نئی دہلی، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چین کی طرف سے جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کو عاملی دہشت گرد اعلان ہونے میں رکاوٹ ڈالنے پر ہندوستان میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ بولا ہے، جس کا جواب بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی تیکھے تیوروں میں دیا ہے۔بی جے پی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ آج چین یواین ایس سی کا حصہ ہی نہیں ہوتا اگر آپ کے عظیم پردادا چین کو اسے یہ نشست تحفے میں نہ دیتے۔بی جے پی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ ہندوستان آپ کے خاندان کی طرف سے کی گئی غلطیوں کو ہی بھگت رہا ہے،آپ اس بات کو یقینی سمجھیں کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر ہی رہے گا،یہ سب آپ وزیر اعظم نریندر مودی پر چھوڑ دیجئے، جب تک کہ آپ چینی ہم منصبوں سے چوری چھپے ملتے رہئے۔